Wednesday, 24 May 2017

زلزله




                                       

                                                                                                                                                    شاہ جی کا گھرانہ جب سے پڑوس میں آباد ھوا تھا محلے میں غیر محسوس انداز سے چند اچھی روایات کا پھر سے احیاء ھوا تھا ۔ لیکن اس میں سارا کمال ان کے چھوٹے سے کم سن برخودار زین کا تھا۔ وہ تقریبا" ہر روز کوئی نہ کوئی کھانے کی چیز یا سالن بھلے تھوڑی سی مقدار ہی میں صحیح لیکن ہمسائے میں بانٹنے آتا ۔ بڑی معصومیت سے پلیٹ پکڑاتے ھوئے کہتا ۔۔ " نانا جی نے بھیجا ھے " ہم شکریہ سے رکھ لیتے اور نانا جی کو سلام کا کہتے وہ فورا" وعلیکم السلام کہہ کر پلٹ جاتا۔ کبھی کسی کی ولادت کا ختم کبھی کسی کی شہادت کا ۔۔ ہم بڑوں تک کو معلوم نہ ھوتا لیکن متانت سے رکھ لیتے۔ کبھی ویسے ہی تحفتہ" کہ ہم نے بوٹی چاول بنائے تھے۔ آپ بھی لیں۔
بہت پیارا اور حسین سا معصوم چہرہ تھا لیکن ماں یا نانا کی تربیت بھی خوب تھی ۔ اب شرما شرمی اور بھی کچھ گھرانے ایک دوسرے کے ساتھ مل بانٹ کر کھانا شروع ھو گئے تھے ۔ اور بچے ہی نہی ہم بڑے بھی سلام کرنے میں پہل کرنے لگے تھے۔ لیکن ہم نے اس کے والد کے سواء کم ہی کسی کو دیکھا تھا۔ سید تھے تو پردہ تو سخت تھا ہی ۔ لیکن نانا جی بھی کبھی چھت یا گلی میں نظر نہ آئے ۔ چھت پر بھی وہی بچہ پرندوں کو دانہ دنکا ڈالتا نظر آتا۔
لیکن آج تو کمال ہی ھو گیا۔ میں چھوٹے شاہ جی سے پلیٹ پکڑ ہی رہا تھا کہ زلزلہ آگیا۔ زلزلہ شدید تھا ۔ میں اور باقی محلے دار تیزی سے باہر کو لپکے ۔ لیکن چھوٹے شاہ جی نے اچانک عجب حرکت کی۔ اس بچے نے بڑی زور سے زمین پر داہنا پاوں اٹھا مارا اور تحمکانہ لہجے میں گویا ھوا ۔
اے زمین مت کر !
دیکھتی نہیں ... ہم کھڑے تو ہیں ؟
زلزلہ تو خیر رک ہی گیا لیکن ہمیں ہنسی آگئی ۔ ہم سب نے ننھے زین کو گھیر لیا ۔ وہ گھر کو پلٹ رہا تھا۔ کہ میں نے پوچھا ۔ شاہ جی اگر یہ آپ کی بات نہ مانتی تو ؟
وہ بے نیازی سے بولا ۔ کیسے نہ مانتی !
میں نے کہا پھر بھی اگر نہ مانتی تو ؟
نہیں نانا جی نے بتایا ھے ایسا نہیں ھو سکتا ۔ عجب یقین و اطمنان تھا لہجے میں اور اک شان_ بے اعتنائی جو ہم بڑوں کو اب چبھ رہی تھی ۔
یار آج اپنے نانا جان سے تو ملواو ۔
ہیں ؟
اب وہ تیزی سے پلٹا تھا اور حیران ہماری جانب دیکھ رہا تھا
آپ لوگ نانا جان سے نہیں ملے ؟
عجب بے یقینی حیرت و اچھنبا تھا اس لہجے میں!
شیخ صاحب بولے یار ہمیں تو وہ کبھی باہر نظر ہی نہیں آئے ؟
آپ سب ان کو نہیں دیکھتے ؟
وہ حیران و پریشان ھو گیا تھا ۔ تاسف اور شدید درد تھا اس لہجے میں ۔
کیونکہ ہم سب یک زبان بولے تھے ۔ نہیں ۔
اچھا ۔۔ پھر آپ لوگ مدینہ منورہ ہی ھو آئیں ۔
ایک سنسنی کی لہر تھی جو میرے رگ و پے میں دوڑ گئی ۔۔۔
 ۔ میں میں نہی رہا ۔
وہ ذات کا ہی نہیں کردار کا بھی سید  تھا۔        

Monday, 22 May 2017

ٹیوب ویل کے گرد گاؤں کی کچھ عورتیں

                               

ٹیوب ویل کے گرد گاؤں کی کچھ عورتیں کپڑے دھو رہی تھیں کہ ایک عورت نے دوسری سے پوچھ لیا کہ آج کیا کھایا؟ اُس نے جواب دیا

                                                   

                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                  "کوئی ایک مہینہ پہلے کھیر کی دیگ اتاری تھی، اس دن سے روزانہ کھیر ہی کھا رہی ہوں"
ایک عورت کے کان میں یہ بات پڑی تو اس نے سوچا میں بھی ایسا ہی کرتی ہوں کھیر ویسے بھی اس کی پسندیدہ ڈش تھی۔۔ چنانچہ اس نے گھر پہنچتے ہی کھیر کی دیگ اتارنے کا پروگرام بنایا۔۔ وہ کھیر کی دیگ سب سے چھپ کر مہینہ بھر اکیلی کھانا چاہتی تھی۔۔ لہذٰا اس نے دیگ پکا کر "تُوڑی" والے کمرے میں چھپا دی۔۔ پہلے دن کھیر کھائی، دوسری دن بھی کھائی، مگر تیسرے دن اس میں سے بُو آنے لگی مجبوراً بھری دیگ ضائع کرنی پڑی۔۔۔ اگلے دن پھر سے وہ ٹیوب ویل پہنچی تو کپڑے دھوتے ہوئے کسی عورت نے اسی عورت سے پوچھ لیا کہ آج کیا کھایا؟ تو اس نے وہی جواب دیا۔۔ "ایک ماہ سے ہر روز کھیر کھارہی ہوں"
وہ اس کے پاس گئی اور حیرانی سے کہنے لگی " بہن میں نے تو دو دن کھائی تیسرے دن اتنی شدید بدبو آنے لگی کہ مجبوراً ضائع کرنا پڑی۔۔۔ تمہاری ہمت ہے جو ایک ماہ سے کھائے جا رہی ہو"
وہ عورت اس کی بات سن کر ہنس پڑی۔۔ اور کہنے لگی "میں نے ایک ماہ پہلے کھیر کی دیگ اتروا محلے کے ہر گھر میں بانٹ دی تھی۔۔۔ اس کے بعد سے روزانہ جس کسی گھر میں کھیر پکتی ہے وہ میرے گھر بھی بھجوادیتا یے، اس طرح ہر روز کھیر کھاتی ہوں"
دوسروں کے خوشی غم میں شریک ہوں، راہ چلتے لوگوں کو سلام کریں، عزیز و اقارب کے لیے خاص وقت نکالیں، محفلوں اور دعوتوں کا رواج عام کریں، معاشرے کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں، اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو یقین کریں آپ کے "فیلنگ سیڈ" پر گردواطراف ہر کوئی فکرمند دکھائی دے گا، راہ چلتے ہوئے پلٹ کر نجانے کتنے سلام آنے لگیں گے، خوشی غمی میں خود کو تنہا نہیں پائیں گے، مشکل مواقع پر عزیز و اقارب اپنی جمع پونجی میں سے بالکل اسی طرح آپ پر خرچ کریں گے جیسا کہ آپ نے کیا ہوگا، آپ کو ہر محفل میں ہر دعوت پر مدعو کیا جائے گا۔۔۔ یہ سارے اعمال اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے زمرے میں آتے ہیں، یاد رکھیں!! جو اللہ کی راہ میں ایک بار خرچ کرتا ہے اللہ اسے ہر موقعے پر نوازتا ہے۔۔۔                

                                                                                                             
         

Sunday, 21 May 2017

پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون مریم مختار

                                                                     


                                                                                                                                                                                                                                                             مڈل ایسٹ ویڈیو۰کام  کی ٹیم  پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون مریم مختار کو سلام پیش کرتی ہے

یہ ذکر ہے قوم کی ایک ایسی بیٹی کا جس کے مقدر میں شہادت کا عظیم رتبہ لکھ دیا گیا تھا، اٹھارہ مئی انیس سو بانوے کو شہر قائد میں جنم لینے والی اس بہادر پائلٹ کا نام اس کی والد کرنل مختیار احمد نے مریم مختار رکھا،،، مریم نے ابتدائی تعلیم کراچی سے ہی حاصل کی اور پھر وطن سے محبت کے جذبے نے انہیں پاک فضائیہ جوائن کرنے پر مجبور کردیا
مریم مختار ایک ہمدرد، محنتی اور پر خلوص انسان تھیں، 24 نومبر 2015ء کی صبح مریم اپنے انسٹرکٹرکے ساتھ معمول کی مشق پر روانہ ہوئیں۔ ضلع گجرات کی فضاؤں میں پرواز کے دوان اچانک طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی، حادثے میں دونوں شہید ہوگئے، مریم کو پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون پائلٹ کا اعزاز ملا۔۔ ان کی زندگی پر ایک ٹیلی فلم ، ایک تھی مریم، بھی بنائی گئی جو عوام میں بہت مقبول ہوئی شہید مریم کو بعداز مرگ تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔ ہم پوری پاکستانی قوم کے ساتھ پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون مریم مختار کو سلام پیش کرتے ہیں

Friday, 19 May 2017

پاکستان کے صوبہ پنجاب چکوال


                                                                                                                                  
                                                                                                                                                              پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال میں واقع ہندؤں کے مقدس مقام کٹاس راج مندر کے تالاب کا پانی ان دنوں تقریباً خشک ہوچکا ہے۔

                                                                                                        

        
                                                                                                                                                       چکوال کے علاقے چواسیدن شاہ میں واقع کٹاس راج کمپلیکس میں درجنوں مندروں کے آثار موجود ہیں۔کٹاس راج کے مندروں کا ذکر مہا بھارت جو مسیح سے تین سو سال پہلے کی تصنیف ہے میں موجود ہے۔براہموں کی روایت کے مطابق جب شیو دیوتا کی بیوی ستی مر گئی تو اسے اتنا دکھ ہوا کہ اس کی آنکھوں سے آنسوؤں کی ندی جاری ہو گئی اور ان سے دو متبرک تالاب معرض وجود میں آ گئے۔ایک اجمیر کا پشکر اور دوسرا کٹک شیل۔ سنسکرت میں اس لفظ کا مطلب آنسوؤں کی لڑی ہے۔ یہی لفظ کثرت استعمال سے کٹاس بن گیا۔ہندو مذہب کے ماننے والوں کے نزدیک اس تالاب کا پانی مقدس سمجھا جاتا ہے اور ہر سال انڈیا سمیت دنیا بھر سے یاتری یہاں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے آتے ہیں۔


سنہ 2005 میں حکومت پنجاب نے ہندوؤں کے اس مقدس مقام کی بحالی کا فیصلہ کیا تھا۔اس وقت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ایل کے ایڈوانی نے کٹاس کے مندروں کی بحالی کا افتتاح کیا تھا۔ بحالی کا یہ کام سنہ فروری 2014 میں مکمل ہوا تھا۔            




Monday, 15 May 2017

خلیل جبران نے ایک دفع لکھا۔

                                                  
                                    

                                                 

                                                                                                     ’میرے دشمن نے مجھے کہا کہ اپنے دشمن سے محبت کرو۔میں نے اس کا کہا مان لیا اور اپنے آپ سے محبت کرنےلگائے اپنا دشمن میں خود ھی تھا۔   


‎آج ہمیں پانامہ پیپرز کے فیصلے کے بعد ھمیں پانامہ پیپرز کے کیس میں پانچ ججز میں سے ایک جج جناب آصف سعید کھوسہ کا 2012 کا مشہور زمانہ مقدمہ یاد آ رہا ھے۔ 
۔2012ء میں اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے توہین عدالت کے ایک مقدمے میں اپنا فیصلہ سنایا تھا ۔ یوسف رضا گیلانی پر الزام تھا کہ منی لانڈرنگ کے ایک کیس کو دوبارہ کھلوانے کیلئے سپریم کورٹ نے انہیں سوئٹزر لینڈ کی حکومت کو خط لکھنے کا حکم دیا لیکن انہوں نے یہ خط نہیں لکھا ۔ خط نہ لکھنے کی پاداش میں انہیں توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا گیا اور یوں وہ وزارت عظمیٰ سے ہٹا دیئے گئے ۔ فیصلہ سنانے والے پانچ میں سے ایک جج آصف سعید کھوسہ تھے جنہوں نے فیصلے میں جبران خلیل جبران کا باربار حوالہ دیا تھا اور کہا تھا کہ جو قومیں طاقتور لوگوں کا احتساب نہیں کرتیں وہ تاریخ میں زندہ نہیں رہتیں۔ 2012ء میں جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم کو نااہل قرار دیا آب پانچ سال کے بعد انہوں نے پاناما کیس میں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے بارے میں فیصلہ سنایا ہے ۔ یوسف رضا گیلانی کی تقدیر کا فیصلہ سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے کیا ۔ نوازشریف کا فیصلہ بھی سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے کیا گیلانی پر توہین عدالت کا الزام تھا ۔نواز شریف اور ان کے خاندان پر منی لانڈرنگ اور اثاثے چھپانے کا الزام ہے۔ گیلانی کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ عمران خان اور خواجہ محمد آصف نے دائر کیا تھا۔ نواز شریف کے خلاف مقدمہ بھی عمران خان نے دائر کیا ہے اور خواجہ محمدآصف اپنے لیڈر کا دفاع کر رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے یہ مکافات عمل ہے لیکن ایسے مہربان بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ پاکستان کی عدالتیں نواز شریف کے خلاف فیصلے نہیں دیا کرتیں۔ جسے غلط ثابت کرنے کیلئے کئی دلائل دیئے جا سکتے ہیں لیکن اس کی اصل وجہ اپریل 1993ء کا وہ فیصلہ ہے جو سپریم کورٹ نے نواز شریف کے حق میں سنایا تھا۔
آئیے آج اپریل 1993ء سے اپریل 2017ء تک کا ایک سفر کرتے ھیں ۔اس مختصر سے سفر میں آپ کی حیرانی کے بہت سامان سےموجود ہیں ۔حیرانی اس لئے کہ 1990ء میں اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت کو برطرف کیا تو سپریم کورٹ نے صدر کے فیصلے کو بالکل درست قرار دیا ۔ 1993ء میں اسی غلام اسحاق خان نے نواز شریف کی حکومت کوبرطرف کیا تو سپریم کورٹ نے صدر کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے نواز شریف کی حکومت بحال کر دی تھی ۔ صدر نے وزیر اعظم نواز شریف کو 18اپریل 1993ء کو برطرف کیا اور سپریم کورٹ نے صرف ایک ہفتے کے بعد 26اپریل 1993ء کو نواز شریف کی حکومت بحال کر دی۔ اس پورے مقدمے کی تفصیل ’’نواز شریف بمقابلہ غلام اسحاق خان ‘‘ کے نام سے ایک کتاب میں اکٹھی کی گئی یہ کتاب مرزا عزیز ا لرحمٰن ایڈووکیٹ نے مرتب کی اور  اس وقت کے چیف جسٹس نسیم حسن شاہ نے اپنے دستخط اس کتاب پہ کئے آپ جانتے ہونگے کہ نسیم حسن شاہ کھوسہ صاحب کے سسر ہیں اللہ ان کی مغفرت کرے ۔
جسٹس نسیم حسن شاہ کی سربراہی میں نواز شریف حکومت کو بحال کرنے والے بینچ میں جسٹس شفیع الرحمٰن، جسٹس سعد سعود جان، جسٹس عبدالقدیر چودھری، جسٹس اجمل میاں، جسٹس افضل لون، جسٹس رفیق تارڑ، جسٹس سلیم اختر، جسٹس سعید الزمان صدیقی اور جسٹس فضل الٰہی خان شامل تھے ۔ ان دس ججوں نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیا صرف ایک جج جسٹس سجاد علی شاہ نے نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا اور کہا کہ لاہور کے وزیراعظم کو بحال کیا جاتا ہے لاڑکانہ کی وزیر اعظم کو بحال نہیں کیا جاتا۔ اور سنئے عدالت میں نواز شریف کا دفاع کرنے والوں میں سابق اٹارنی جنرل یحییٰ بختیار کے علاوہ خالد انور، خالد اسحاق، ذکی الدین پال، آفتاب فرخ، اکرم شیخ، اشتر اوصاف علی اور میاں ثاقب نثار شامل تھے ۔ ثاقب نثار آج چیف جسٹس آف پاکستان ہیں اور شاید اسی لئے انہوں نے پاناما کیس سننے سے معذرت کرلی کیونکہ 1993ء میں وہ نواز شریف کا دفاع کرنے والے وکلاء میں شامل تھے ۔ اشتر اوصاف علی آج اٹارنی جنرل بن چکے ہیں۔ 1993ء میں عدالت میں صدر غلام اسحاق خان کی وکالت کرنے والوں میں اٹارنی جنرل عزیز اے منشی، مقبول الٰہی ملک، فقیر محمد کھوکھر، چودھری اعجاز احمد اور مخدوم علی خان بھی شامل تھے ۔ اب مخدوم علی خان پاناما کیس میں نواز شریف کے وکیل ہیں ۔
1993ء



                                                                                

‎ میں نواز شریف کے حق میں فیصلہ دینے والے بینچ پر نظر ڈالیں اور نوٹ کریں کہ جسٹس نسیم حسن شاہ صاحب پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ بنائے گئے ۔جسٹس رفیق تارڑ کو مسلم لیگ (ن) نے صدر پاکستان بنایا ۔جسٹس سعید الزمان صدیقی بھی مسلم لیگ (ن) کے صدارتی امیدوار بنے اور آخری دنوں میں سندھ کے گورنر بنائے گئے ۔ منصفوں کو ان عہدوں پر بیٹھناچاہئے یا نہیں ؟ یہ ایک لمبی بحث ہے البتہ خلیل  جبران نے یہ ضرور کہا تھا کہ تاریخ اپنے آپ کو انہی لوگوں کے سامنے دہراتی ہے جو تاریخ سے ناواقف ہوں ۔اپنی تاریخ پر نظر دوڑا لیں ۔اپنے عدالتی فیصلے میں جبران کے جملے نقل کرنے والے جج نے پاناما کیس کا فیصلہ لکھتے ہوئے جبران کو سامنے رکھا کہ 2012 میں یوسف رضا گیلانی کو اس جرم کی سزا ملی تھی کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کے ایک مقدمے کی تحقیقات کو آگے بڑھانے کیلئے عدالتی حکم کو نظرانداز کیا ۔ کیا پاناما کیس میں بھی عدالت کی طرف سے وزیر اعظم کو ایسا کوئی حکم دیا جانا چاہیے تھا امید تھی کہ یہ فیصلہ کسی فرد کو کمزور یا مضبوط نہیں کرے گا بلکہ ریاست اور اس کے اداروں کو مضبوط کرے گا اور آئندہ کوئی  شخص 1993ء کے عدالتی فیصلے کا 2017  سے موازنہ نہ کرتا۔ 

آخر میں مختصر سا خدشہ۔ 

نواز شریف صاحب کے مزاج آشنا تو ان دو ججز کے مستقبل پہ فاتح بھی پڑھ چکے ھیں جنہوں نے نواز شریف کی صداقت و دیانت پہ ایمان لانے سے انکار کیا۔                       

Saturday, 13 May 2017

گو نواز گو

                                

                                            





محترم ویورز آجکل یہ گو نواز گو کے نعرے زبان زد عام ھیں۔ ایسا کیوں ھے  اتنی رسوائی اس شخص کا مقدر کیوں ھے آئیے اس پہ بات کرتے ھیں۔    


‎پاکستان کی تاریخ میں جتنی تجارتی ترقی شریف خاندان نے اقتدار میں آ کر کی یہ سعادت کسی اور سیاست دان کو نصیب نہیں ہوئی، شہرت تو بہت سے سرمایہ داروں نے حاصل کی مگر سچ یہ ھے کہ عزت اعلیٰ کردار والوں کو ملتی ہے، جنہوں نے اپنی زندگیاں عوامی فلاح کے لیے وقف کر دیں. 


‎نواز شریف صاحب کے خاندان کا شمار مذہبی خاندانوں میں ہوتا ہے، سالوں سے یہ معمول ہے کہ نوازشریف رمضان کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزارتے ہیں۔ اپنی تقریروں میں قرآن و حدیث اور خلفائے راشدین کی زندگیوں کا بھی ذکر کرتے رہتے ہیں مگر اپ کی شان و شوکت اور آپ کے مال و دولت کا کیا عالم ہے؟ آپ کی بود و باش کیسی ہے؟ اولاد کا چلن کس طرح کا ہے؟ ان کا کاروبار کیا ہے؟ اقتدار میں آنے سے قبل آپ کے پاس یہ سب کچھ تھا؟ ھمیں کوئی جواب نہیں ملے گا۔

‎دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ہم جدی پشتی امیر آ رہے ہیں تو حضور والا حضرت عمربن عبدالعزیزؓ آپ کی طرح شہزادے تھے، جس طرح آپ وزیراعظم بننے سے پہلے وزیر اعلیٰ رہے، وہ بھی امیر المؤمنین بننے سے پہلے گورنر تھے، جس طرح آپ کی خوش خوراکی اور خوش لباسی کا شہرہ ہے، وہ بھی عرب میں جامہ زیب اور خوش خوراک مشہور تھے۔ جس طرح آپ کے ہاں دولت کی ریل پیل ہے، ان کے ہاں بھی یہی رنگ تھا۔ فرق یہ ہے کہ آپ کی دولت میں اضافہ اقتدار میں آنے کے بعد ہوا اور وہ اقتدار میں آئے تو سب کچھ قربان کر دیا۔ امیری کے حصار سے نکل کر فقیری کے حلقے میں داخل ہوگئے اور آپ امیری کی ہمالیہ پر جا بیٹھے۔ وہ بیوی بچوں کی آسائش کو اپنے لیے آزمائش سمجھتے تھے اور آپ بیوی بچوں کی آسائش کے لیے سب کچھ کرنے پر تیار ہیں۔ عمر بن عبدالعزیز امیر المؤمنین بننے کے بعد دارالخلافہ روانہ ہونے لگے تو کوتوال نے حسب دستور نیزہ اٹھا کر چلنا چاہا مگر آپ نے فرمایا کہ یہ کروفر آج سے ختم، مگر جب آپ نکلتے ہیں، کان پھاڑتی ہارن بجاتی گاڑیوں کے جلو میں تو عوام کی زندگی اجیرن ہو جاتی ہے۔ 
‎ یا حضرت آپ کو حضرت عمر بن عبدالعزیز کی مثال اسلئے دی ھے کہ آپ مزہب کا جُبہ پہن کہ پاکستان کی معصوم عوام کو نہایت چابکدستی سے مزہبی طود پہ ایموشنل بلیک میل کرتے رہتے ھیں۔ 
   
               



‎امیر لمومینین بننے کے خواہشمند جناب نواز شریف صاحب اپ کو شاید کسی نے یہ بتایا ھو کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے بھی اقتدار میں آ کر سادگی کے وہ انمٹ نقوش چھوڑے جو رہتی دنیا تک باقی رہیں گے. ہندوستان میں گاندھی کے قتل کے بعد قائداعظم کو تجویز پیش کی گئی کہ سکیورٹی کے لیے گورنر جنرل ہاؤس کے رہائشی حصے کے ساتھ حفاظتی دیوار تعمیر کی جائے۔ قائداعظم نے مالی دشواریوں کا احساس کرتے ہوئے یہ تجویز مسترد کر دی، مگر آپ نے تو رائیونڈ محل کے گرد حفاظتی دیوار کی تعمیر پر مفلوک الحال قوم کے اربوں روپے لگا دیے اور اپنی حفاظت پر سینکڑوں جوان مامور کر دیے جن کو تنخواہیں عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے دی جاتی ہیں

‎قیام پاکستان کے بعد گورنرجنرل کے سر کاری استعمال کے لیے ایک طیارہ خریدنے کی غرض سے ایک امریکی کمپنی سے رابطہ کیا گیا، امریکہ میں پاکستانی سفیر ایم ایچ اصفہانی نے قائداعظم کے نام خط لکھ کر طیارے کی قیمت سے آگاہ کیا جو اس وقت پندرہ لاکھ پاکستانی روپے تھی، قائداعظم نے اس کی اجازت نہ دی مگر ظلِ الہیٰ شہبازشریف نے اپنے لیے افلاس سے ماری قوم کے پیسوں سے کئی سو کروڑ کا طیارہ خریدا۔ کشمیری لیڈر شیخ عبداللہ نے قائداعظم کی رہائش گاہ کے لیے فرنیچرگفٹ کرنے کی پیشکش کی، قائداعظم نے پیشکش قبول کرنے سے معذرت کر دی اور کہا کہ وہ گفٹ وصول کرنے کی روایت قائم نہیں کرنا چاہتے، مگر گفٹ کے معاملات میں تو آپ سابق وزیر اعظم یوسف گیلانی سے بھی بڑھ کہ بادشاہ سلامت ثابت ہوئے
‎پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کی شہادت کے بعد ان کا لباس دیکھنے والے یہ گواہی دیتے ہیں کہ ان کے لباس پر پیوند لگے ہوئے تھے۔ لیاقت علی خان جدی پشتی نواب تھے۔ بلکہ نواب ابن نواب تھے۔  اپ کے اجداد کی طرح لوھا نہیں لوٹتے تھے۔ قیام پاکستان سے قبل لیاقت علی خان ہندوستان میں کروڑوں روپے کی جائیداد کے مالک تھے لیکن انہوں نے اور نہ ہی ان کی بیگم نے پاکستان میں کوئی جائیداد حاصل کی، جو کچھ بھی ان کے قانونی حق بنتے تھے، وہ سب انہوں نے چھوڑ دیے۔ جب وہ شہید ہوئے تو پورے پاکستان میں ان کا پانچ مرلے کا ایک مکا ن بھی ذاتی ملکیت میں نہیں تھا۔ یہ تھا پاکستان بنانے والے ہمارے قائدین کی دیانت اور ایمانداری کا معیار، اگر یہ چاہتے تو بزنس ایمپائر اور وسیع و عریض جائیدادوں کے مالک بن سکتے تھے مگر سب کچھ ملنے کے باوجود اپنا دامن بچا کر    چلے گئے، اور ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے۔ 
جناب وزیر اعظم صاحب 

‎اقتدار آپ کو بھی ملا اور تین بار ملا مگر کیا آپ کو اسلئے ھی اقتدار ملا تھا  کہ پورے ملک کی اپ سے بیزار عوام آپ کے لئے گو نواز گو کے نعرے سر عام  لگائے۔